کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ کیمیا کے زیرِ اہتمام ہوم بیسڈ ایکنو میکل فیئر کا انعقاد کیا گیا، جس کے معاونِ خصوصی حافظ سویٹس تھے۔ اس میلے کا مقصد گھریلو کاروبار کو فروغ دینا، مقامی کاروباری صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنا، اور خصوصاً خواتین اور خاندانی کاروبار کے لیے معاشی خود انحصاری کو فروغ دینا تھا۔ میلےکی افتتاحی تقریب میں انچارج کیمپس پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید، رجسٹرار ڈاکٹر سعدیہ خلیل، ڈین، فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد نے شرکت کی۔ اس ایونٹ کے انعقاد کے منتظمین صدر شعبہ کیمیا ڈاکٹر انیلا وہاب، منتظمِ اعلیٰ اراکینِ کمیٹی ڈاکٹر عزیزالدین شیخ، ڈاکٹر کوثر یاسمین، ڈاکٹر عروج ہارون، ڈاکٹر اسرا مصطفیٰ، ڈاکٹر صدف سلطان، ڈاکٹر ثوبیہ طاہر، عبید خالق اور مریم ناصر تھے۔ میلے میں مختلف اقسام کے اسٹالز جن میں گھریلو کھانے اور بیکری مصنوعات، ہاتھ سے سلے ہوئے ملبوسات اور لوازمات، ہینڈ میڈ کینڈلز اور گھریلو آرائش کا سامان، پینٹنگز، آرٹ اور کرافٹس، ہوم اسکولنگ کے وسائل اور تعلیمی مواد لگائے گئے۔