• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیراہ قومی جرگہ اور سکیورٹی فورسز میں مذاکرات، چند نکات پر اتفاق ہوگیا

وادی تیراہ( نمائندہ جنگ) تیراہ قومی جرگہ اور سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر حسن مسعود کے مابین مذاکرات کا پہلا دور مکمل، چند نکات پر اتفاق ہوگیا ،اسلحہ واپس اورشک کی بنیاد پراٹھائےگئےافرادرہاکئےجائیں گے، مارٹرگو لےاورشیلگ سے گریز کیا جائے گا،امن و امان کے حوالے سے جرگہ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کردی گئی تیراہ قومی جرگہ میں آفریدی اقوام سے منتخب ہونے والی سرکردہ و چیدہ چیدہ مشران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی نے سیکورٹی فورسز کیساتھ مذاکرات کئے، 24رکنی تیراہ قومی جرگہ نے سیکٹر کمانڈر 27بریگیڈ بریگیڈئر حسن مسعود کو آفریدی اقوام کے تشویش اور تحفظات سے اگاہ کرکے اپنے مطالبات پیش کیے۔

ملک بھر سے سے مزید