• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں سیاحت کانفرنس و اسمارٹ ایکسپو میں دو ہزار سے زائد افراد کی شرکت

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) پاکستان میں تعلیمی، مذہبی، طبی سیاحت کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع سے روشناس کرانے کے حوالے سے لندن میں سیاحت کانفرنس و سمارٹ ایکسپو میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی و برطانوی کاروباری، تعلیم، طبی، مذہبی سیاحت اور رئیل سٹیٹ سے وابستہ دو ہزار سے زائد مندوبین اور دیگر افراد نے شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی ہائی کمشنر حسیب بن عزیز نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ایسی کانفرنسوں کا انعقاد بہت ضروری ہے ۔ کانفرنس و سمارٹ ایکسپو کا انعقاد پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔ سیاحت و بزنس کانفرنس کا آغاز چیئرمین فہد برلاس نے کیا۔

ملک بھر سے سے مزید