اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ تمام تر خواہشوں کے باوجو د ملک بھر سے گدا گروں کی آمد روکنے میںناکام ہو گئی ہر شاہراہ اور چوراہے میںخواتین اور بچوں سمیت گداگر ٹریفک میںرکاوٹکی شکل اختیار کر گئے ہیں۔گزشتہ 50دنوںکے دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے 683پیشہ ور بھکاری گرفتار کر کے 239 مقدمات درج کئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ شہریوںکے تعاون کے بغیر پیشہ ور گدا گروں پر قابو پانا نا ممکن ہے ،شہری گدا گروںکی حوصلہ شکنی کریں۔