• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 گاڑیاں، 28 موٹر سائیکل چوری، 5 چھین لئے گئے، سٹریٹ کرائم میں بھی لوٹ مار

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 28موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،19افراد سے جھپٹا مار کر ان کے موبائل ،رقم اور بیگ چھین لئے گئے۔ اسلام آباد میں بھی 12 وارداتوں میں نقدی ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ایک کار ،5موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔تھانہ ہمک کے علاقے میں ایک موٹر سائیکل جبکہ تھانہ مارگلہ ،شالیمار اور نو ن کے علاقے میں 3موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔ ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے ۔تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ریلوے کوارٹرزکے قریب 2 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرکامران محمود سے موٹر سائیکل ، موبائل اور 60ہزار روپے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ مری روڈ پر2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر محمد ریاض کاموٹر سائیکل،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ قاسم آباد میں نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر ظاہر سے موٹرسائیکل،تھانہ مورگاہ کے علاقہ ٹوپی رکھ کے قریب 2نامعلوم ملزمان محمد شہزادخان کوگن کی دھمکی دے کر موٹرسائیکل اپلائیڈ فار اور موبائل چھین کرلے گئے ۔ دیگر وارداتوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں سے 6 موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔علامہ اقبال کالونی میں ملک نوید صادق کے گھر سےسونا مالیتی16لاکھ روپے ،تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں سہیل اعجاز کے گھر سے سامان مالیتی5لاکھ 30ہزارروپے ،امیر حیدر کالونی میںاختر علی کے گھر سے70 ہزار روپے، پسٹل ،طلائی بالیاں اور انگوٹھی چوری کرلی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید