• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے‘ سلیمان خیل قومی تحریک

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سلیمان خیل قومی تحریک پاکستان کے سربراہ سردار ناصر سلیمانخیل نے کہا ہے کہ سلیمان خیل قبیلے کے مسائل سنے اور حل کئے جائیں، اس سلسلے میں کمیٹی تشکیل دی جائے ،ضلع ژوب میں ہمارے علاقوں کیلئے منظور ترقیاتی منصوبوں پر کٹ لگایا جارہا ہے ، جو قابل قبول نہیں،یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر سردار وحید سلیمانخیل ، عطاء اللہ ، ملک نظر خان ، ذاکر جان اور ہاشم سلیمانخیل سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قبیلے کی آبادی لاکھوں میں ہے اور قبیلہ ملک کے تمام صوبوں میں آبادلیکن مختلف مسائل سے دوچار ہے جن کو کوئی بھی حل کرنے کے لئے تیار نہیں ، ہمارے قبیلے کے 17 ہزار قومی شناختی کارڈ بلاک ہیں ،ضلع ژوب میں ہماری زمینوں پر مبینہ طور پر قبضہ کیا جارہا ہے جس سے علاقے میں بدامنی پھیلنے کا خدشہ ہے، صورتحال سے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو بارہا آگاہ کیا گیا اور قبائلی جرگے بھی منعقد کئے لیکن مسئلے کو حل نہیں کیا جارہا ، ضلع ژوب میں ہمارے علاقے میں سرکاری اسکولوں کے قیام کی منظوری کے باوجود قائم کئے جانے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں ، ژوب سے گل کچھ تک روڈ کا منصوبہ منظور ہے لیکن سمبازہ تک جانے نہیں دیا گیا ،ہمارے قبیلے نے 1965 کی جنگ لڑی ، ہمارے اکابرین نے تمغے حاصل کئے ، ہم ملک کے وفادار ہیں ۔انہوں نے آرمی چیف اور دیگر حکام سے اپیل کی کہ سلیمان خیل قبائل کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید