کوئٹہ (آن لائن)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ، وائس چیئرمین ماما قدیر اور سیکرٹری جنرل حوران بلوچ نے ضلع مستونگ کا دورہ کیا اور تنظیم کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں بی ایس او کے سابق چیئرمین جہانگیر منظور بلوچ، بی ایس اور پجار کے وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے جواد بلوچ، بلوچ یکجہتی کمیٹی عامر بلوچ، نیشنل پارٹی کے صوبائی لیبر سیکرٹری میراحمد بلوچ، خلیل بلوچ، شے مرید بلوچ اور نصیب بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، جبری گمشدگیوں میں تیزی اور بلوچ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کیاگیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے، جبری گمشدگیوں اور بلوچ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنک کی روک تھام کو یقینی بنائے، اجلاس میںفیصلہ ہوا کہ عید کے بعد وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام مستونگ میں احتجاجی کیمپ اور احتجاجی ریلی کا انعقاد کیاجائے گا ،جس کی کامیابی کیلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔