کوئٹہ(پ ر) پیپلز پارٹی کےسابق وزیر حاجی علی مدد جتک نےکہا ہے کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اپنی پانچ سال مدت پوری کرینگے وزیراعلیٰ پارٹی قیادت کے وژن کے مطابق بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے لگن سے کام کر رہے ہیںوزیراعلیٰ کی تبدیلی یا استعفیٰ لینے کی خبریں میرٹ سے خوفزدہ عناصرپھیل رہاہے ہیں وزیراعلیٰ حقیقی ترقی ‘ عوام کو بہتر صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیز صوبے میں امن و امان کی بہتری اور دہشتگردوں کی بیخ کنی کے لئے سرگرم ہے۔