کوئٹہ (نیوزڈیسک) چیئرمین براہوئی اکیڈمی ڈاکٹر محمد صلاح الدین مینگل ایڈووکیٹ انتقال کر گئے وہ جسٹس نجم الدین مینگل ،نصیر الدین مینگل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اورمسلم لیگ ن کے ملک مصلح الدین مینگل ایڈووکیٹ کے بھائی تھےفاتحہ خوانی ان کے گھر سریاب روڈ میں ہورہی ہے ڈاکٹر صلاح الدین مینگل نے بلوچستان کی قدیم عدلیہ نظام کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی وہ بلوچستان ہائیکورٹ میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ ‘ لا ءکالج میں اعزازی پرنسپل ‘ انکم ٹیکس ٹریبونل کے جوڈیشل ممبر‘ بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل اور چیئرمین پریس کونسل کے عہدوں پربھی فائز رہے اعلیٰ کارکردگی پر حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔