آپ نے شاید کوکا (Quokka) کے بارے میں نہ سنا ہو، لیکن سوشل میڈیا پر اس کی مسکراتی تصاویر ضرور دیکھی ہوگی۔ کوکا اپنی مسکراہٹ بھری شکل اور معصومیت کی وجہ سے دنیا کے سب سے خوش جانور کے طور پر جانا جاتا ہے۔ کوکا کینگرو کے خاندان Macropodidae سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ عام طور پر آسٹریلیا کے چند مخصوص جزیروں میں پایا جاتا ہے۔
یہ گھاس اور پتے کھاتا ہے۔ زیادہ تر رات کے وقت فعال رہتا ہے۔ کوکا نہ صرف دنیا کا خوش ترین جانور ہے بلکہ یہ انسانوں کے لیے ایک سبق بھی ہے کہ چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو محسوس کر کے کیسے زندگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
کوکا کا دوستانہ رویہ اسے دیگر جانوروں سے مختلف بناتا ہے، لیکن یہی خصوصیت بعض اوقات اس کے لیے خطرناک بھی ہو سکتی ہے۔ یہ لومڑی جیسے شکار کرنے والے جانوروں کے ساتھ بھی کھیلنے کی کوشش کرتا ہے، جو اکثر اسے نقصان پہنچا دیتے ہیں۔