کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں مختلف حادثات میں چار خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس تھانے کی حدود ڈیفنس سگنل کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔زخمی افراد کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت 32 سالہ سیمن ولد مقبول مسیح،27 سالہ نیلسن اور 25 سالہ جیسٹن کے ناموں سے کی گئی۔شاہراہ فیصل کارساز کے قریب رکشے میں آتشزدگی کے باعث جھلس کر 3 افراد زخمی ہو گئے۔زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت 55 سالہ اقبال ولد جلال، 30 سالہ حازق اور 45 سالہ عاشق ولد اکبر علی کے نام سے ہوئی،ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔منگھوپیر میانوالی کالونی رئیس سینٹر کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا کیا گیا ،جہاں اس کی شناخت 23 سالہ نعمان ولد ممتاز کے نام سے ہوئی۔سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی روڈ نمبر 6 کے قریب مزدا کی ٹکر سے دو راہگیر خواتین زخمی ہو گئیں ،جنھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی ہونے والی خواتین کی عمریں 30سے 35برس کے درمیان ہیں تاہم فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔