کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں مثبت سماجی تبدیلی لانے والے اداروں اور افراد کی خدمات کو سراہنے کیلئے کے۔ الیکٹرک کے زیرِ اہتمام چوتھے ’’کے ایچ آئی ایوارڈز‘‘ کی تقریب ہوئی، جس میں رواں برس 13 مختلف کیٹیگریز میں 45 فاتحین کو ایوارڈز دیے گئے۔ کے الیکٹرک کے اعلامیے کے مطابق ایوارڈز ونرز کو مجموعی طور پر 60 ملین روپے کی رعایت بجلی کے بلوں میں فراہم کی جائے گی، ایوارڈز کیلئے 166درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں 41پہلی بار درخواست دینے والے تھےاور ایک شفاف اور آزاد آڈٹ کے بعد 129 درخواست دہندگان نے اپنے منصوبے جیوری کے سامنے پیش کیے، ان ایوارڈز میں صحت عامہ، تعلیم، پائیداری، تحفظ، روزگار و پیشہ وارانہ تربیت، ڈیجیٹل رسائی و شمولیت، کمیونٹی ڈویلپمنٹ اورورثہ و ثقافت سمیت مختلف شعبے شامل تھے۔