• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف کارروائیوں میں پانچ رکنی ڈکیت گروہ سمیت 11 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ رکنی ڈکیت گروہ سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز،مسروقہ موٹرسائیکلیں،بھاری مقدار میں گٹکا ماوا،چھالیہ و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق،ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے پانچ رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو شیرشاہ کباڑ مارکیٹ کے علاقے سے ٹارگیٹڈ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت نوید، شوکت، ناصر، جاسم اور زاہد کے ناموں سے ہوئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید