کراچی( اسٹاف رپورٹر )ناظم آباد پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔پولیس مقابلہ نیٹال کالونی ناظم آباد نمبر 3پر ہوا۔ پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی شناخت رضوان ولد محمد حفیظ کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے موقع سے ایک عدد پستول 9 ایم ایم بمعہ 3 راؤنڈ زندہ و 2چلیدہ خول اور ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کر لی۔