کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئےسرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔اس دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو کارڈن آف کرکے گھر گھر تلاشی کے ساتھ مشتبہ اشخاص کی بائیو میٹرک ویری فیکیشن بھی کئی گئی۔اس موقع پر دو جرائم پیشہ عناصر سمیت 6مشتبہ افرادکو بھی حراست میں لیا گیا۔