کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر میں سی این جی سلنڈر پھٹنے کے باعث کار میں آگ لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 19کنٹونمنٹ قبرستان کے قریب کار میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پایا۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کار ڈینٹر کی دکان پر کھڑی تھی کہ اس دوران سی این جی سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے واقع پیش آیا۔واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔