کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز 1122 کو شاندار خدمات اور عوامی فلاح و بہبود کے عزم کے اعتراف میں 17ویں این ایف ای ایچ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی (CSR) ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایوارڈتقسیم کرنے کی تقریب کاانعقادکیاگیا ہے جس میں وفاقی وزیربرائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے بطور مہمان خصوصی شرکت اور نمایاں خدمات و کارکردگی انجام دینے والے اداروںکوایوارڈز دیئے۔تقریب میں ملک کی نمایاں تنظیمیں، پالیسی ساز، اور سماجی ترقی کے ماہرین شریک ہوئے۔تقریب میںایس آئی ایچ ایس-1122کو عوامی صحت و تحفظ اور خواتین کی ترقی و بااختیاری کے شعبوں میں دو بڑے اعزازات حاصل کیے گئے۔ یہ کامیابی نہ صرف ایمرجنسی میڈیکل سروسز میں ایس آئی ایچ ایس-1122 کی قیادت کو تسلیم کرتی ہے۔