کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) نے’’ پیکا قانون‘‘ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) کی کال پر ملک بھر میں پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ہفتے کو یہاں کراچی پریس کلب کے سامنے کے یو جے کے صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار نقوی کی قیادت میں پیکا ایکٹ کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں پی ایف یو جے، کے یو جے، کراچی بار ایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی کے راہنمائوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔