• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گارڈن، گھریلو تنازع پر بیٹے نے باپ پر تیزاب پھینک دیا، ملزم فرار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گارڈن کے علاقے میں بیٹے نے باپ پر تیزاب پھینک دیا۔تفصیلات کے مطابق گارڈن تھانے کی حدود شو مارکیٹ میں بیٹے نے گھریلو تنازعے پر اپنے باپ پر تیزاب پھینک دیا ۔زخمی ہونے والے شخص کی شناخت محمد 55 سالہ محمد علی ولد محمد احمد کے نام سے ہوئی ہے ،جسے سول سپتال منتقل کر دیا گیاہے۔پولیس کے مطابق محمد علی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم مبشر موقع سے فرار ہوگیا،ملزم اکلوتا بیٹا ہے ،وہ شادی شدہ اور چار بہنوں کا بھائی ہے،پولیس نے بتایا کہ ملزم کوئی کام نہیں کرتا تھا جس پر اس کے والد نے اسے کہا کہ کوئی کام ڈھونڈو ،جس پر مشتعل ہو کر اس نے والد پر تیزاب پھینکا اور فرار ہو گیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید