کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسٹیل ٹاؤن کے علاقے لنک روڈ سمندری بابا مزار کے قریب گزشتہ شب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کمسن بچہ اور متوفی شخص نانا اور نواسہ تھے ۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر پانچ افراد سوار تھے جن میں مرد ،دو خواتین اور دو بچے شامل تھے۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شخص سفیل جوکھیو کے رشتہ دار نوید احمد نے بتایا کہ میرے رشتہ دار سفیل جوکھیو کا گھرانہ اسٹیل ٹاون میں آباد ہے،ان کے آٹھ بچے ہیں ۔وہ مزدوری کرتے تھے ۔جمعہ کی شب وہ اپنی موٹر سائیکل پر فیملی کے ہمراہ قریبی علاقہ میں رشتہ دار کی شادی میں گئے تھے ۔موٹر سائیکل پر سفیل جوکھیو، ان کی اہلیہ نور بانو جوکھیو،ایک خاتون ،نواسہ سخی محمد جوکھیو اور ایک بچہ سوار تھے ۔وہ شادی کی تقریب سے واپسی پر گھر آرہے تھے کہ لنک روڈ سمندری بابا مزار کے قریب نامعلوم گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔