• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کراچی میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ۔ وزیر صحت سندھ نے ضلع شرقی کی یونین کونسل گجرو کی فتح محمد گبول ڈسپنسری میں بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے والدین نے درخواست کی کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور ویکسین ضرور لگوائیں ۔ مہم کے پہلے مرحلے پر کراچی کی 27ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید