• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارع فیصل قوم پرست جماعت کی ریلی، شرکاء کی ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش، پولیس سے جھڑپ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شارع فیصل پر قوم پرست جماعت کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے شرکا کا ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ایس ایچ او صدر اور ایس ایس پی ساؤتھ کا ڈرائیور زخمی ہوگئے مشتعل شرکاء نے ڈنڈوں کے وار سے تین پولیس موبائلیں بھی توڑ دیں ۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں6نئی نہریں نکالنے کے خلاف جسقم کی جانب سے نکالی جانے والی پیدل مارچ کے شرکاء اتوار کو، شارع فیصل ایف ٹی سی کے قریب پہنچے تو پولیس نے ریلی کے شرکا کو ریڈ زون ایریا میں داخل ہونے سے روک دیا جس پر ریلی کے شرکا مشتعل ہوگئے ، ریلی کے مشتعل شرکا اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی ، اس دوران بلوچ کالونی کے قریب شارع فیصل پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ، پولیس نے گورا قبرستان کے مقام پر رکاوٹیں لگادی گئیں ، مشتعل کارکنان نے ایس ایس پی ساوٗتھ مہروز علی سے ہاتھا پائی شروع کر دی جبکہ ڈنڈے بھی چلائے پولیس اہلکار ایس ایس پی ساؤتھ کو مشتعل کارکنان سے بچا کر محفوظ مقام پر لے گئے جبکہ ایس ایچ او صدر اور ایس ایس پی ساؤتھ کا گن مین شفیق زخمی ہوگیا ، ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی نےبتایا ہےکہ ہم نے روکنے کی کوشش نہیں کی تھی صرف ان کو اتنا کہا تھا کہ ریڈ زون میں جانا قانون کی خلاف ورزی ہے جس پر مظاہرین نے پولیس سے ہاتھا پائی اور ڈنڈے برسانے شروع کر دئے جس کے باعث ان کا درائیو شفیق سرپھٹنے اور ایس ایچ او صدر ہاتھ پر ڈنڈا لگنے سے زخمی ہوئے ، ایس ایچ اوصسدر کے ہاتھ کی انگلی کی ہڈی ٹوٹ گئی ، مظاہرین نے پولیس کی تین موبائلیں بھی ڈنڈے مار کر توڑ دیں ، واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو متبادل راستے سے کراچی پریس کلب کی جانب روانہ کیا گیا ، واقعے کے بعد کراچی پریس کلب پر بھی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

اہم خبریں سے مزید