• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنل بھی دبئی میں ہوتا ہوا لگ رہا ہے ٹیم کو اڈیالہ لے جایا جائے، تبصرے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بھارت سے میچ میں بدترین شکست کے بعد سوشل میڈیا پر بھی صارفین خاصے برہم اور ناراض دکھائی دے رہے ہیں،ایک صارف نے لکھا کہ ٹیم کو اڈیالہ لے جائیں، ایک نے لکھا کہ خوشی میں آپے سے باہر نہیں ہوسکے مگر ایونٹ سے باہر ہوگئے، کچھ نے کہا کہ پھر ٹیم میں آپریشن اور کچھ کو باہر نکالنے کے راگ سامنے آئیں گے، ایک صارف نے بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی سے مقابلہ نہیں کرسکتے،بعض نے لکھا کہ ٹیم جیتو یا ہارو ہم ذہنی طور پر تیار ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ٹک ٹک اور ڈاٹ بال قومی ٹیم کا نشان اور پہچان بن گئی ہے، کچھ نے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح بھارت نے پھر مات دے دی، بعض نے لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی پانچویں روز ہی قریب قریب ہمارے لئے ختم ہوگئی،ایک صارف نے لکھا کہ ایک سیمی فائنل کی طرح اب بھارت کی جیت سے فائنل بھی دبئی میں ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے،سوشل میڈیا پر صارفین نے بھارت کے خلاف میچ کے لئے ٹیم کے انتخاب پر بھی کڑی تنقید کی،کامران غلام اور محمد عثمان کو نہ کھلانے پر حیرت کا اظہار کیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ پرچی کلچر ٹیم کو لے ڈوبا،ہمارے کھلاڑی مغلیہ دور کے نازک مزاج فیلڈر معلوم ہوتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید