• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل‘ آئینی بینچ آج دائر درخواستوں پر سماعت کریگا

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کا آئینی بینچ آج (سوموارکو) دوبارہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے معاملہ پر دائر درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ مدعا علیہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے وکیل عزیر کرامت بھنڈاری اپنے دلائل جاری رکھیں گے،سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی ، جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 7رکنی بینچ 38نظرثانی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔مدعا علیہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل عزیرکرامت بھنڈاری اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔سپریم کورٹ کے 5رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستیں وزارت دفاع، وزارت داخلہ، شہداء فائونڈیشن بلوچستان، پنجاب حکومت، بلوچستان حکومت اوردیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔ درخواستوں میںسابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ، چوہدری اعتزاز احسن، کرامت علی، زمان خان وردگ، جنیدرزاق اوردیگر کوفریق بنایا گیا ہے۔ آئینی بینچ رواں ہفتے بھی صرف فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالہ سے کیس کی سماعت کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید