• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی نے میچ سے قبل کہا تھا کہ تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے!

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل کہا تھا کہ تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے! ایک ہفتہ قبل کراچی میں بابر اعظم نے صحافیوں سے کہا تھا کہ مجھے کنگ نہ کہا جائے،لیکن بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی واقعی کنگ کہلا نے کے مستحق ہیں جنہوں نے سال کے سب سے بڑے میچ میں دکھایا کہ وہ اب بھی بہت آگے ہیں مقابل کوئی نہیں دور تک بلکہ بہت دور تک، شاید، اس نے جو تھوڑا سا کھویا ہے وہ اس کی تعریف نہیں کرے گا۔ اس نے ون ڈے کرکٹ میں 14ہزاررنز بنائے، اپنی 51ویں ون ڈے سنچری مکمل کی، بھارت کو سیمی فائنل کے لیے کھڑا کردیا ہےاور 2025کی چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان کو لازمی طور پر باہر کر دیا ہے۔ دفاعی چیمپین اور میزبان ملک کو اب ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے دوسرے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔ویرات کوہلی کے مقابلے میں بابر اعظم نے سہ فریقی ٹورنامنٹ میںنیوزی لینڈ کے خلاف دس، جنوبی افریقا کے خلاف 23اور فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 29رنز بنائے۔آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں64رنز بنانے کے لئے90گیندیں کھیلیں اور بھارت کے خلاف 23رنز بناسکے۔
اہم خبریں سے مزید