• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکست تسلیم، چیمپئنز ٹرافی میں آگے جانا مشکل ہے، محمد رضوان

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے شکست تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں آگے جانا مشکل ہے، مڈل آرڈر نے اچھا نہیں کھیلا ، ٹاس جیت کر فائدہ نہ اٹھاسکے، میچ میں کئی غلطیاں کیں، نیوزی لینڈ اور انڈیا سے شکست تسلیم کرتے ہیں، دوسری ٹیموں کے نتائج پر نظر نہیں رکھنا چاہتے، تینوں شعبوں میں غلطیاں ہوئیں، شکست سے دکھی ہیں کیوں کہ یہ مشکل دن لاتی ہے ، کئی مشکل چیزوں اور سوالات کا سامنا ہے ۔ بھارت سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں محمد رضوان کا کہنا تھاکہ ویرات کوہلی ہمیشہ ہمارے خلاف پرفارم کرتا ہے اور ہم نے ویرات کو آؤٹ کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی مگر کامیابی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کی اننگز اور فٹنس حیران کن ہے، میں داد دوں گا۔ پاکستانی کپتان کا کہنا تھاکہ ہمارے مڈل آرڈر نے اچھا پرفارم نہیں کیا، ہار کو ہم تسلیم کرتے ہیں،ٹاس جیتنے کا ہم فائدہ نہیں اُٹھاسکے،ہم 280رنز بنانا چاہتے تھے مگربھارتی بولرز نے مڈل اوورزمیں اچھی بولنگ کی، چیمپئنز ٹرافی میں آگے جانا مشکل لگتا ہے۔ محمد رضوان کا کہنا تھاکہ سعود شکیل کے ساتھ اننگز کوبڑھاناچاہتا تھا مگرخراب شاٹ کھیل کرآؤٹ ہوا، ابرار نے وکٹ ضرور لی مگرکوہلی اور گِل نے میچ کو ہم سے چھین لیا، ہمیں اپنی فیلڈنگ بہتر کرنے کی ضرور ت ہے، میچ میں ہم نےبہت غلطیاں کیں۔
اہم خبریں سے مزید