کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کراچی اور لاہور کے بعد پاکستان کا تیسرا سینٹر پنڈی اسٹیڈیم بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ میچ کی میزبانی کرے گا۔ گروپ اے میں پاکستان کو ہرانے والی نیوزی لینڈ ٹیم دوسرا میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بناسکتی ہے ۔ بنگلہ دیش کو دبئی میں بھارت نے ہرایا تھا اگر وہ میچ ہار گیا تو اس کا سفر مسلسل دوسری شکست کے بعد ختم ہوسکتا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ بنگلادیش کسی بھی ٹیم کو اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ راولپنڈی کی وکٹ فلیٹ لگ رہی ہے، ہائی اسکورنگ میچ ہوسکتا ہے۔