مچ(نامہ نگار) بولان کے مختلف مقامات پر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مسلح افراد نے بی بی نانی، پیر غائب کراس، آب گم چڑھائی اور گرین ہوٹل کے مقام پر ناکے لگا کر مسافروں کو چیک کیا جبکہ متعدد نجی گارڈز سے اسلحہ بھی چھین لیا۔ناکے پیرغائب کراس، بی بی نانی،آب گم چڑھائی اور گرین ہوٹل کے مقام پر لگائے گئے تھے۔ لیویز اور پولیس نے قومی شاہراہ کلئیر کرا دی اس دوران ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم فوری نقصان کا پتہ نہیں چل سکا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام بولان کے مختلف مقامات پیر غائب کراس بی بی نانی آب گم چڑھائی اور گرین ہوٹل کے مقام پرکالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مسلح افراد نے ناکے لگا کر تمام گاڑ یوں کو چیک کررہے تھے جبکہ نجی کارڈز سے اسلحہ بھی چھین لیا گیا مسافروں کی چیکنگ کے دوران بی بی نانی کے مقام پر سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا فوری نقصان کا پتہ نہیں چل سکا دوسری جانب لیویز اور پولیس نے اپنے اپنے ایریاز میں قومی شاہراہ کو کلیر کر کے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا واضع رہے کہ آج سبی کا تبلیخی اجتماع ختم ہوا تھا جس کی وجہ سے غیر معمولی رش بولان کی شاہراہ پر تھا زائرین اپنی منزل مقصود کی۔ جانب جا رہے تھے۔