• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم اور پارا چنار میں دھرنوں کی سربراہی کرنے والے افراد گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک) کرم اور پاراچنار میں دھرنوں کے سربراہی کرنے والے افراد گرفتار کر لئے گئے، کرم میں قیام امن کی کوششیں جاری ہیں، لوئر کرم میں چوتھے روزبھی سرچ آپریشن کیا گیا کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سہولت کاروں سمیت مزید 20افراد کو گرفتار کرلیا گیا جسکے بعد گرفتار افراد کی تعداد 85 ہوگئی۔ بگن متاثرین کا مرکزی شاہراہ پردو ماہ سے دھرنا جاری ہے۔ سڑک بند کرنے کے الزام میں سماجی رہنما سرتاج حسین اور حاجی محمد کریم گرفتار کرلیا گیا۔لوئر کرم میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ ضلعی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ قافلے سے لوٹا گیا سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز سے جاری کارروائی میں 25 سے زائد مبینہ دہشت گردوں سمیت 70 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس دوران متعدد گھروں سے پاراچنار جانے والے کانوائے کا لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے لوگوں کو کانوائے سے لوٹا ہوا سامان گھروں کے باہر رکھنے کا حکم دیا ہے جبکہ بگن، چارخیل، مندوری اور اوچت کے علاقوں کو آج صبح 10 بجے تک خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید