• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے پر دو ٹرکوں، ایک کار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے کاٹھوڑ پل کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے،حادثہ دو ٹرکوں اور ایک کار میں تصادم کے سبب پیش آیا، پولیس کے مطابق حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے ایک کار کاٹھور کے قریب خراب ہوگئی تھی ،ایک مال بردارٹرک جس میں بھینسیں موجود تھیں کار والوں نے اس سے مدد مانگی اور ٹرک سے رسا کار سے باندھ کر اس کو آگے لے جانے کی کوشش کی تو اس دوران رسا کار کے ٹائر میں پھنس گیا جس سے کار الٹ گئی اس دوران پیھچے سے آنے والا ٹرک کار اور بھینسوں کے ٹرک سے ٹکراگیا،جاں بحق شخص کی شاخت نہیں ہوسکی، زخمیوں کی شناخت 35سالہ وقاص احمد اور 32سالہ غلام حسین سے ہوئی ہے، دو شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر سول اسپتال منتقل کیا گی،ٹرک میں موجود کئی بھینسیں بھی بزخمی ہوگئیں، علاوہ ازیں بلدیہ حب ریور روڈ پر تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہوکر ٹریلر کے عقب میں ٹکر ا گئی ، جس کے نتیجے میں کوسٹر کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور کوسٹر میں سوارخواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ، شناخت 22 سالہ ثناء، 20 سالہ گل ناز، 17 سالہ طحہٰ، 60 سالہ اصغر، 50 سالہ جمال، 35 سالہ نامعلوم، 50سالہ پرویز، 15 سالہ بلال، 20سالہ نعمان اور 18سالہ کاشف کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ٹر یلر کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا، حادثہ میں زخمی افراد حب چوکی میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے، تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ 

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید