• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ لائن پروجیکٹ، چوتھی بار پانی کی لائن ٹوٹنا قابض میئر کی نااہلی، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے یونیورسٹی روڈپر ریڈ لائن پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران چوتھی بار شہر کو پانی کی فراہمی کی مرکزی لائن ٹوٹنے اور نصف سے زائد شہر کو پانی کی فراہمی کے تعطل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت اور قابض میئر کے تحت واٹر کارپوریشن کی نا اہلی اور ناقص کارکردگی اور نا اہلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کی تعمیر میں مسلسل تاخیر پہلے ہی عوام کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے،آخر کیوں پانی کی لائن بار بار ٹوٹ رہی ہے اور بھاری رقم خرچ ہونے کے باوجود اس کی درست طور پر مرمت کیوں نہیں کی جارہی ہے، اس نا اہلی و مجرمانہ غفلت و لاپروائی کے ذمہ داروں کا تعین اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ واٹر کارپوریشن اربوں روپے کے بیرونی قرضے لینے کے باوجود شہریوں کو پانی فراہمی میں ناکام ہو گئی ہے، واٹر کارپوریشن کی کارکردگی شرمناک حد تک خراب ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید