کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ میں ہے،مصنوعی معاشی استحکام سے عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا،ملک کا معاشی استحکام IMFاور قرضوں سے نجات میں ہے، ملک کے معماروں کو دینی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہوگا،کرپشن اقرباء پروری معاشی استحکام اور غربت کے خاتمے میں بڑی رکاوٹ ہیں،عوام معاشی استحکام پائیدار امن اور پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں،مسلم ممالک مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل کیلئے عالمی اداروں پر دباؤ ڈالیں۔