• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واجبات کی ادائیگی کا انتظار، ریٹائرڈ سکیورٹی گارڈ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال، کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کا اظہار تعزیت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس سوک سینٹر میں منقد ہوا جس میں ادار ے کے ریٹائرڈ سیکیورٹی گارڈ محمد نظام کی اپنے واجبات کی ادائیگی کو ممکن بنانے کی کوشش میں سوک سینٹر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال پر گہرے رنج و غم اور اظہار تعزیت کیا گیا ، ادارے کی پولی کلینک میں ڈاکٹر اور عملہ کی غیر حاضری پر مرحوم کو ابتدائی طبی امداد اور ایمبولنس کی سہولت نہ ملنے پر انہوں نے ڈی جی الطاف گوہر میمن سے چیف میڈیکل افسر اور عملے کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اس واقعہ کا نوٹس لینےکا مطالبہ کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید