کراچی( اسٹاف رپورٹر )رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوئی ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیرنے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی کور کمانڈر نے دوران ٹریننگ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے، کور کمانڈر کراچی نے اعلٰی معیار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حصول اور کامیابی سے ٹریننگ مکمل کرنے پر پریڈ کے شرکاء اور اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجرز (سندھ) ملک بھر میں اعلیٰ اقدار کی حامل ایک نہایت جری اور قابل ستائش فورس کے طور پر جانی جاتی ہے۔