• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلی سیمیا کا خاتمہ اولین مشن ہے‘ صاحبزادہ محمد حلیم

پشاور (جنگ نیوز) فرنٹیئرفاؤنڈیشن کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم کے زیرصدارت ہوا جس میں ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخرزمان ، فیلڈ سٹاف اور دیگر عملہ نے شرکت کی، ڈاکٹر فخر زمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ تھیلی سیمیا ، ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کو انتقال خون، ادویات اور ہیموفیلیا کے انجکشنز سمیت دیگر سہولیات مفت فراہم کر رہا ہے جس پر سالانہ 7کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات اٹھ رہے ہیں، اخراجات میں بلڈ بیگز، انفیوژن سیٹس، انجیکشن سرنج، لیبارٹری کٹس اور سامان کی خریداری بھی شامل ہے، اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود دستیاب وسائل میں تمام سہولیات بلامعاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں، صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا کہ تھیلی سیمیا کا خاتمہ اولین مشن ہے، عوام زکوٰۃ اور مالی عطیات کے ذریعے تعاون کریں تاکہ امراض خون میں مبتلا بچوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں، انہوں نے بلڈ کیمپس، آگاہی مہم کے حوالے سے تقاریب، سیمینار کے انعقاد سمیت ادارہ کی تمام تر سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پشاور سے مزید