پشاور (وقائع نگار)ڈ صوبائی دارلحکومت پشاور کے علاقے میرہ کچوڑی میں عوام کی سہولت اور ان کے مسائل کے فوری حل اور نقولات و فردات و دیگر اسناد کی فراہمی کے لیے ڈپٹی کمشنر ریونیو دربار منعقد کیا گیاجس میں ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عزا ارشد،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیعہ جبین، اسسٹنٹ کمشنر (یوٹی) علینہ سمیت تحصیلداروں، نائب تحصیلداروں، گرداوروں، پٹواریاں اور دیگرنے شرکت کی۔ درخواست دہندگان نے ڈپٹی کمشنر کو مسائل سے آگاہ کیا۔بیشتر درخواستوں پر ڈپٹی کمشنر نے حل کے حوالے سے احکامات جاری کئے ۔ سرمد سلیم اکرم کے مطابق ریونیو دربار لگانے کا مقصد عوامی مسائل کا ان کی دہلیز پر فوری حل ہے۔ عوامی مسائل کا فوری حل اولین ترجیحات میں ہے اور اس کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے