پشاور(کرائمرپورٹر)پشاور کے علاقے پشتخرہ میں 35سالہ افغان باشندے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے ،ورثاءنے بتایاکہ متوفی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی تاہم پولیس نے نعش پوسٹمارٹم رپور ٹ کیلئے منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔ پشتخرہ پولیس کے مطابق مدعیہ مسماۃ(ک) دختر گلالئی سکنہ افغانستان حال ہزاربوز کیمپ نے بتایاکہ اس کا شوہر فضل رحمان عرف صادق کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی جس نے تاج آباد کے علاقے میں مبینہ طور پر خود کو پستول سے گولی چلا کر خودکشی کرلی ۔ انہوں نے بتایاکہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے نہ ہی کسی کے خلاف رپورٹ کرتے ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول اوردیگر شواہد اکٹھی کرکے دفعہ 174 کے تحت دریافت شروع کردی ہے ۔