راولپنڈی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں 14موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،14افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آبادمیں بھی 11 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ایک کار ،7 موٹر سائیکل اور موبائل فونز اڑا لئے گئے ۔ تھانہ شہزاد ٹائون اور تھانہ سنبل کے علاقوں سے دو موٹر سائیکل ، تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے ایک موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔ دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر جلیل سےموٹر سائیکل اور ایک لاکھ روپے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ ڈھوک چودھریاں میں2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مہد عرفان کا موٹر سائیکل اور موبائل چھین کرلے گئے ۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ رحیم آباد پل کے نزدیک ایک نقاب پوش عورت اور تین مردوں نےیاسر عمران مغل گاڑی ٹیکسلا جانے کے لیے بک کی اور چکلالہ ریلوے سٹیشن ٹرن کے قریب گن پوائنٹ پر گاڑی چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ بنارس کالونی میں محمد تیمور علی کی دکان پر تین نوجوان موٹرسائیکل پر آئے جوگن پوائنٹ پر گھڑی مالیتی ساڑھے تین لاکھ روپے، کیش ڈیڑھ لاکھ روپے،موبائل اور طلائی زیورات، چوڑیاں، چین، برسلیٹ وغیر ہ شوکیس سے نکال کر لے گئے۔ دیگر وارداتوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں سے سات موبائل فون چھین لئے گئے ۔گوالمنڈی میں نامعلوم بائیکیا والا نگین قریشی کا بیگ جس میں 85ہزارروپے اورسونا مالیتی 2لاکھ 20ہزارروپے تھا، ڈبل روڈ پر محمد ذیشان کی دکان کا تالہ کاٹ کر 9لاکھ 20ہزار روپے ،کوہ نورملزکے قریب نوید احمد کی دکان سے30موبائل ،رمیال میں نیران شہزاد کے گھر کے تالے توڑ کرالماری سے 3 لاکھ روپے چوری کر لئے گئے۔