• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ شمس الدین عظیمی کی فاتحہ سوئم وقار یوسف عظیمی کی دستار پوشی

کراچی(نیوز ڈیسک )سلسلہ عظیمیہ کے مرشد ، ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اور قلندر شعور کے بانی خواجہ شمس الدین عظیمی کی فاتحہ سوئم عظیمیہ جامع مسجد سرجانی ٹاون میں ہوئی۔کراچی اور اندرون و بیرون ممالک سے آنیوالے سیکڑوں افراد نے قرآن خوانی کی اور درود شریف کا ورد کیا ۔اس موقع پر سلسلہ عظیمیہ کے سنیئر اراکین نیاز احمد ، قاضی مقصود ، صاحب زادہ سلام عارف نے خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ کے جانشین ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی دستار پوشی کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں والد کے شروع کئے ہوئے کام مکمل کرنے اور سلسلہ عظیمیہ کے مشن کی خدمت کا عزم کیا۔
اسلام آباد سے مزید