اسلام آباد (آئی این پی)پاک چائنہ بزنس فورم کے شرکاء نے دارالحکومت کے 6 سٹار ہو ٹل کا دورہ کیا۔ 22 رکنی وفد کی سربراہی پاک چائنہ بزنس فورم کے شریک چیئرمین شیخ اعجاز کر رہے تھے۔ پاکستان میں عوام کو عالمی معیار کی جدید سہولیات فراہم کرنے پر پاک چائنہ بزنس فورم نے سی ای او سردار یاسر الیاس کی تعریف کی اور اسے سیاحت کے شعبے میں پاکستان کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا ۔ وفد میں شامل چینی تاجروں نے مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ اس دوران پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات اور خطے میں سرمایہ کاری کی باہمی خواہش بھی ظاہر کی گئی ۔ سردار یاسر الیاس خان نے پاکستان میں ترقی اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے منافع بخش مواقع فراہم کرتا ہے۔