• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتوں کیلئے رمضان المبارک کے دوران نئے اوقاتِ کار

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی عدالتوں کے لئے رمضان المبارک کے دوران عدالتی اوقاتِ کار جاری کردیئے گئے۔ہائی کورٹ میں پیر تا جمعرات صبح نو سے ڈیڑھ بجے تک عدالتی کام ہوگا۔ درمیان میں گیارہ تا ساڑھے گیارہ بجے وقفہ ہوگا۔جمعہ کو ساڑھے بارہ بجے تک عدالتیں کام کریں گی۔سول و سیشن عدالتیں پیر تا جمعرات اور ہفتہ ساڑھے آٹھ بجے سے تین بجے تک جبکہ جمعہ کو ایک بجے تک کام کریں گی۔
اسلام آباد سے مزید