اشراولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن ریٹائرڈ شہریار شیرازی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی تعینات کردیا گیاجبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی محمد نبیل ریاض سندھو کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصور عمر الیاس کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری تعینات کیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق موضع کھنہ ڈاک اراضی سکینڈل کےتنا ظر میں اے ڈی سی آر کی تبدیلی کی گئی ہےکیونکہ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نےاپنی رپورٹ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی نبیل ریاض سندھو کے خلاف بھی انضباطی کارروائی کی سفارش کی تھی۔ تقریبا67 کنال رقبہ مبینہ طور پر ملی بھگت سے انتقال کیا گیا تھاجسے بعد میں منسوخ کر دیا گیا۔ حلقہ پٹواری ،نائب تحصیلدار کے بعد اے ڈی سی آر کوبھی ہٹایاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کی رپورٹ کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو پیش کی جاچکی ہے۔