راولپنڈی( خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کی آمد ایک نعمت عظمیٰ اورقرب الہی کا وسیلہ ہے، انسانیت کو ماہ رمضان میں اللہ سے رشتہ مضبوط کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کے مرکزی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے 27شعبان سے شھر اللہ کے آغاز تک ایام استقبال رمضان کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ماہِ صیام میں ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ اپنی ذات پر پوری انسانیت اور دنیائے مظلومیت کو ترجیح دیں گے۔