• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ کارپوریشن فلائی اوور کیلئے ساڑھے تین کنال مزید اراضی کی ایکوزیشن

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)اڈیالہ روڈ پر خواجہ کارپوریشن فلائی اوور کیلئےتین کنال نو مرلہ پچاس سکوائر فٹ مزید اراضی ایکوائر کی جارہی ہے۔قبل ازیں اڈیالہ روڈ پر خواجہ کارپوریشن فلائی اوور کیلئے تقریبا 8کنال 11اعشاریہ5 مرلےاراضی ایکوائر کی گئی تھی جس کی لاگت 317 اعشاریہ 623ملین روپے تھی۔ نئی اراضی ایک مارکی، بنک پلازہ،سموسہ مارکیٹ، ایک سکول،سٹیل شیڈ مارکیٹ اور ایک بیکری کی لی جارہی ہےتاکہ چوک کو مزید کھلا کیا جاسکے۔
اسلام آباد سے مزید