• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مال روڈ انڈر پاس کا تعمیراتی کام شروع، سڑکوں پر ٹریفک رش بڑھ گیا

راولپنڈی (آصف علی شاہ، خبر نگار خصوصی) مال روڈ صدر میں انڈر پاس کےکام کا آغاز ہوتے ہی کینٹ کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کا رش بڑھ گیا۔آفس، سکول ٹائم اور چھٹی کے اوقات میں رش مزید بڑھنے سے شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ گزشتہ روزکینٹ کی مختلف شاہرائوں جن میں مال روڈ 22نمبر چونگی کانوائے روڈ قاسم مارکیٹ شامل ہیں میں دن بھرمعمول سے زیادہ ٹریفک کا زش دیکھنے کو ملا جس سے کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہی ۔ اس دوران کئی ایمبولینس بھی ٹریفک میں پھنسی دکھائی دیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام اور اداروں سے اپیل کی کہ انڈر پاس کی تعمیر کے دوران ٹریفک جام سے نمٹنے کا مستقل حل نکالا جائے۔
اسلام آباد سے مزید