راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)راولپنڈی کنٹونمنٹ عملہ نے نصیر آباد کے علاقے میں تجاوزات کے خلا ف آپریشن کیا جس میں دکانوں کے باہر سینکڑوں غیرقانونی شیڈ،تھڑے، سائن بورڈز،لوہے کے لگے جنگلے مسمارکردئیے گئے۔ آپریشن میں دکانوں کے باہر سڑک پر پختہ تجاوزات کو بھی توڑ دیا گیا۔