راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)راولپنڈی میں ہونے والے میچ کے دوران ایک نوجوان تحریک لبیک کے سربراہ کی تصویر ہاتھ میں پکڑے گراؤنڈ میں داخل ہوگیا،پیر کوراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کامیچ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری تھا اور نیوزی لینڈ کے بیٹرز بیٹنگ کررہے تھے کہ اس دوران اچانک سفید شلوار قمیض میں ملبوس ایک نوجوان تمام رکاوٹیں پھلانگتاہوا اچانک گراؤنڈ میں داخل ہوا اوردوڑتا ہواپچ پر نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں کے قریب جاپہنچا جسے سیکورٹی عملے نے قابو کرلیا، مذکورہ نوجوان کو بعدازاں حراست میں لے لیا گیا ، 19سالہ نوجوان کانام عبدالقیوم ولد رفاقت علی معلوم ہواجوڈھوک چھڑتی ،میرا،ڈاک خانہ خاص باہتر تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک کارہنے والاہے ۔