اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) انسداد منشیات فورس نے ایک نائیجرین باشندے سمیت 15 افراد کو گرفتار کر کے 9 کروڑ سے زائد مالیت کی 169.755کلوگرام منشیات برآمد کر لی ۔گنگال ایسٹ اسلام آباد کے قریب ملزم کے بیگ سے 12 کلوگرام چرس ،چاندنی چوک راولپنڈی کے قریب کوریئر آفس میں نیدرلینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 950 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔