• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسٹورنٹ کے بے روزگار ہونیوالے ملازمین کو روز گار فراہم کیا جائے، متاثرین

اسلام آباد( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) مارگلہ ہلز کے دیہات تلہاڑ ، گوکینہ، سنگھڑہ ، مکھنیال اور کھاریاں کے رہائشی مونال ریسٹورنٹ کے سابق ملازمین نے وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے خلاف احتجاج کیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ذاتی جنگ میں ہزاروں غریب ملازمین کو بے روزگار کر دیا گیا ۔مارگلہ ہلز نیشنل پارک قانون کو بنیاد بنا کر 113 میں سے صرف دو کاروباری عمارات کو گرایا گیا جس سے ہزاروںخاندان بے روزگار ہو گئے۔ سابق ملازمین راجہ شکیل زمان، محمد سعید عباسی،ضمیر احمد و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بے روزگاری کا مذاق نہ اڑایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام بے روزگار ہونے والے خواتین و افراد کو کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے ۔
اسلام آباد سے مزید