• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت موسیٰ پاک شہید کے 436ویں سالانہ عرس کی تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر )حضرت موسیٰ پاک شہید کے سالانہ 436ویں عرس کی تقریب دربار حضرت موسی پاک شہید میں ہوئی، سجادہ نشین مخدوم ولایت مصطفی ٰگیلانی نے غسل اور چادر پوشی کے بعد دعا کرائی، تقریب میں مخدوم غلا م یزدانی گیلانی، مخدوم راجن بخش گیلانی،مخدوم سہیل حسن گیلانی، سابق سیشن جج جاوید بخاری،سید شفاعت مصطفی ٰگیلانی،عمران گیلانی،علی رضا گیلانی،ڈاکٹر سید عبدالسمیع،قمرہاشمی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مخدوم ولایت مصطفی ٰگیلانی، مخدوم غلام یزدانی گیلانی،مخدوم راجن بخش گیلانی نے کہا کہ اولیا ء اللہ کے آستانے رشد وہدایت کے مراکز ہوتے ہیں، حضرت موسی ٰپاک شہیدنے اسلام کی ترویج کے لئے بے پناہ خدمات انجام دیں ۔
ملتان سے مزید